رسائی کے لنکس

عراق: خودکش حملے میں 22 افراد ہلاک

فائل فوٹو
فائل فوٹو

عہدیداروں کے مطابق تین خودکش بمباروں کو سکیورٹی فورسز نے گولیاں مار کر ہلاک کر دیا جب کہ دو نے اپنے جسموں سے بندھے بارودی مواد میں دھماکا کر دیا۔

عراق کے دارالحکومت بغداد کے شمال میں واقع تکریت کے علاقے میں خودکش بم دھماکے میں کم از کم 22 افراد ہلاک اور درجنوں زخمی ہو گئے۔

حکام کے مطابق پانچ پیدل خودکش بمباروں نے گشت پر مامور پولیس اہلکاروں کو نشانہ بنایا۔

عہدیداروں کے مطابق تین خودکش بمباروں کو سکیورٹی فورسز نے گولیاں مار کر ہلاک کر دیا جب کہ دو نے اپنے جسموں سے بندھے بارودی مواد میں دھماکا کر دیا۔

ہلاک ہونے والوں میں کم از کم 10 پولیس اہلکار شامل ہیں۔

یہ حملہ ایسے وقت کیا گیا جب عراق فورسز موصل کا مکمل کنٹرول حاصل کرنے کے لیے ’داعش‘ کے خلاف بھرپور کارروائی جاری رکھی ہوئی ہیں۔

اس حملے کی ذمہ داری فوری طور پر تو کسی نے قبول نہیں کی ہے لیکن ’داعش‘ کے جنگجو سرکاری فورسز اور تنصیبات پر ایسے حملے کرتے رہے ہیں۔

XS
SM
MD
LG