رسائی کے لنکس

عراق: سنی قانون ساز گرفتار، جھڑپ میں چھ ہلاک


فائل فوٹو
فائل فوٹو

احمد علوانی ملک کو مغربی صوبے انبار سے گرفتار کیا گیا۔ مبصرین اس گرفتاری سے عراق میں شعیہ سنی کشیدگی میں مزید اضافے کا خدشہ بھی ظاہر کر رہے ہیں۔

عراق میں سکیورٹی فورسز نے ملک کے ایک سنی قانون ساز احمد علوانی کی گرفتاری کے لیے اُن کے گھر چھاپہ مارا جس دوران جھڑپ میں چھ افراد ہلاک ہو گئے۔

ہلاک ہونے والوں میں احمد علوانی کے بھائی اور پانچ محافظ شامل ہیں۔

احمد علوانی ملک کو مغربی صوبے انبار سے گرفتار کیا گیا۔ مبصرین اس گرفتاری سے عراق میں شعیہ سنی کشیدگی میں مزید اضافے کا خدشہ بھی ظاہر کر رہے ہیں۔

فوری طور یہ واضح نہیں کہ مسٹر علوانی کو کس جرم کی بنیاد پر گرفتار کیا گیا۔

وہ ملک میں برسراقتدار شیعہ قیادت کے خلاف سنی آبادی کی طرف سے مظاہروں کے حامی کے طور پر بھی جانے جاتے ہیں۔
XS
SM
MD
LG