عراق کے شمالی شہر موصل میں ہفتہ کو ہونے والے خودکش حملے میں ایک اعلیٰ فوجی عہدیدار اپنے دو محافظوں سمیت ہلاک ہوگئے۔
حکام کے مطابق وزارت دفاع کے انٹلی جنس اسکول کے ڈائریکٹر بریگیڈیئر جنرل عون علی کے گھر پر دو خودکش بمباروں نے حملہ کیا۔
حکام نے بتایا کہ ایک خودکش بمبار کو محافظوں نے گولیاں مار کر ہلاک کردیا لیکن جیسے ہی بریگیڈیئر جنرل اور ان کے محافظ گھر سے نکلے تو ایک اور حملہ آور نے اپنے جسم سے بندھے بارودی مواد میں دھماکا کردیا۔
عراق میں رواں سال کے اوائل ہی سے ایک بار پھر القاعدہ سے منسلک سنی انتہا پسندوں کی پرتشدد کارروائیوں میں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔
ملک کے مغربی علاقوں میں ہزاروں سنی مسلمان شیعہ مسلک سے تعلق رکھنے والے وزیراعظم نوری المالکی کے خلاف روزانہ احتجاج بھی کررہے ہیں۔