عراق میں ہفتہ کو خودکش کار بم دھماکے اور فائرنگ کے واقعات میں کم از کم نو افراد ہلاک ہو گئے۔
عہدیداروں نے بتایا کہ مشرقی شہر موصول میں گشت پر معمور پولیس کی ایک گاڑی کو خودکش کار بم حملے میں نشانہ بنایا گیا جس سے اہلکاروں سمیت چار افراد ہلاک ہوئے۔
دارالحکومت بغداد سے دو سو کلو میڑ کے فاصلے پر تیزو خرماتو میں مسلح افراد نے فائرنگ کر کے تین پولیس اہلکاروں کو ہلاک جب کہ ایک کو زخمی کر دیا۔
تکریت اور سمارا میں بھی تشدد کے واقعات میں دو افراد کی ہلاکت کی اطلاع ملی ہے۔
ملک کے مختلف شہروں میں ہونے والے حملوں کی کسی نے ذمہ داری قبول نہیں کی ہے۔
عراق میں رواں سال کے دوران تشدد کے واقعات میں اضافہ ہوا ہے جس میں ہزاروں افراد ہلاک ہوئے۔