رسائی کے لنکس

عراق: متعدد بم دھماکوں میں کم ازکم 50 افراد ہلاک


حکام کے مطابق بغداد میں شیعہ اکثریتی آبادی والے علاقوں میں آدھ گھنٹے کے دوران متعدد کار بم دھماکوں سے 37 افراد ہلاک ہوئے۔

عراق میں اتوار کو ہونے والے کار بم دھماکوں میں حکام کے مطابق کم ازکم 37 افراد ہلاک اور درجنوں زخمی ہوگئے ہیں۔

حکام کے مطابق بغداد میں شیعہ اکثریتی آبادی والے علاقوں میں آدھ گھنٹے کے دوران متعدد کار بم دھماکوں سے 37 افراد ہلاک ہوئے۔

موصل شہر میں بھی فوجیوں پر ایک کار بم سے حملہ کیا گیا جس میں کم ازکم 13 افراد ہلاک ہوئے اور 20 سے زائد زخمی ہوگئے۔

فوری طور پر کسی فرد یا گروہ نے ان دھماکوں کی ذمہ داری قبول نہیں کی۔ لیکن ملک میں شیعہ اور سنی مسلک سے تعلق رکھنے والوں کے درمیان حالیہ مہینوں میں کشیدگی میں اضافے کے نتیجے میں ایسے واقعات رونما ہوتے رہے ہیں۔

اقوام متحدہ کے اعدادو شمار کے مطابق رواں سال اپریل سے اب تک دہشت گردی کے ایسے واقعات میں پانچ ہزار سے زائد افراد مارے جا چکے ہیں۔
XS
SM
MD
LG