رسائی کے لنکس

عراقی فوج کی رمادی میں ’داعش‘ کے جنگجوؤں سے لڑائی


فائل فوٹو
فائل فوٹو

عراق کی انسداد دہشت گردی سروس کے ترجمان شہاب النعمانی نے کہا کہ اس وقت لڑائی جاری ہے اور فورسز کو فضائیہ کی مدد بھی حاصل ہے۔

عراقی فوجیوں کی رمادی کے مرکز میں شدت پسند گروپ ’داعش‘ کے جنگجوؤں سے منگل کو لڑائی ہوئی۔

اس علاقے سے ’داعش‘ کے جنگجوؤں کو باہر دھکیلنے کے لیے عراقی فورسز کی کارروائی آخری مرحلے میں داخل ہو گئی ہے۔

عراق کی انسداد دہشت گردی سروس کے ترجمان شہاب النعمانی نے کہا کہ اس وقت لڑائی جاری ہے اور فورسز کو فضائیہ کی مدد بھی حاصل ہے۔

رواں سال مئی میں ’داعش‘ نے رمادی پر قبضہ کر لیا تھا اور یہ عراقی حکومت اور فوج کے لیے ایک بڑا دھچکا تھا۔

دارالحکومت بغدار کے مغرب میں 100 کلومیٹر کے فاصلے پر واقع رمادی کو واپس لینے کی کوششوں اور جنگجوؤں کی رسد کی لائن منقطع کرنے میں کئی مہینے لگے۔

عراقی فورسز کو امریکہ کی قیادت میں قائم اتحاد کی مدد بھی حاصل ہے، اتحادی فورسز ’داعش‘ کے اہداف کو فضائیہ کی مدد سے نشانہ بناتی آئی ہیں۔

گزشتہ 10 روز کے دوران اتحادی افواج کے طیاروں نے رمادی میں 30 فضائی کارروائیاں کیں۔

’داعش‘ کے خلاف عراقی فوج کی استعداد کار پر شکوک کی بنا پر حکومت نے مزید فضائی مدد طلب کر رکھی تھی۔

XS
SM
MD
LG