رسائی کے لنکس

پیرس حملوں میں ملوث مبینہ دہشت گردوں کی وڈیو جاری


فائل فوٹو
فائل فوٹو

وڈیو جاری کی ہے جس میں بظاہر ان نو عسکریت پسندوں کو دکھایا گیا ہے جو پیرس میں ہوئے دہشت گرد حملوں اور شام و عراق میں قیدیوں کی سرقلم کرنے میں مبینہ طور پر ملوث تھے۔

شام و عراق میں سرگرم انتہاپسند تنظیم داعش نے ایک وڈیو جاری کی ہے جس میں بظاہر ان نو عسکریت پسندوں کو دکھایا گیا ہے جو پیرس میں ہوئے دہشت گرد حملوں اور شام و عراق میں قیدیوں کی سرقلم کرنے میں مبینہ طور پر ملوث تھے۔

وڈیو میں گزشتہ سال نومبر میں ہوئے دہشت گرد حملوں کے کچھ مناظر دکھاتے ہوئے ان افراد کو "شیر" قرار دیا گیا جنہوں نے فرانس کو جھکنے پر مجبور کیا ۔

اس وڈیو میں برطانوی وزیر اعظم ڈیوڈ کیمرون کو بھی دکھایا گیا ہے اور متنبہ کیا گیا ہے کہ ’’کافر ہماری تلواروں کا نشانہ بنیں گے"۔

برطانیہ بھی امریکی قیادت میں قائم اس اتحاد کا حصہ ہے جو شام اور عراق میں داعش کو نشانہ بنا رہا ہے۔

ابتدائی طور پر برطانوی فورسز صرف عراق میں کارروائیاں کر رہی تھیں۔ تاہم اس نے گزشتہ ماہ سے شام میں بھی فضائی کارروائیاں شروع کر دی ہیں۔

XS
SM
MD
LG