اسلام آباد میں کوئٹہ ٹی اسٹالز کے نام سے مشہور چائے خانے ہر بڑی مارکیٹ میں موجود ہیں۔ موسمِ سرما میں دن ہو یا رات یہاں رش لگا رہتا ہے۔ شہری کہتے ہیں کچھ بھی کر لیں گھر میں ایسی چائے نہیں بنا سکتے۔ ان کی چائے پی کر جو راحت ملتی ہے وہ فائیو اسٹار ہوٹل کی چائے بھی پی لیں، وہ لطف نہیں آتا۔