19:33
25.9.2024
اسرائیل کے فضائی حملوں کے بعد سے لبنان میں 90 ہزار سے زیادہ لوگ بے گھر ہوئے ہیں: اقوامِ متحدہ
اقوامِ متحدہ نے کہا ہے کہ اسرائیل کے لبنان پر حملوں کے دوران پانچ روز میں 90 ہزار سے زیادہ لوگ بے گھر ہو چکے ہیں۔
خبر رساں ادارے 'ایسوسی ایٹڈ پریس' کے مطابق اقوامِ متحدہ کی جانب سے بدھ کو جاری بیان میں کہا کہ لگ بھگ ایک سال قبل شمالی اسرائیل پر حزب اللہ کے راکٹ حملے اور اسرائیل کی جوابی کارروائی کے بعد سے لبنان میں دو لاکھ افراد بے گھر ہوئے ہیں۔