لبنان کی عسکری تنظیم حزب اللہ نے اتوار کی شب اسرائیل کے ایک فوجی اڈے پر ڈرون حملہ کیا ہے۔ اسرائیل کی فوج نے پیر کو حملے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ حزب اللہ نے بن یامینہ علاقے سے متصل فوجی اڈے پر ڈرون حملہ کیا ہے جس کے نتیجے میں چار فوجی ہلاک جب کہ متعدد زخمی ہوئے ہیں۔ حزب اللہ نے بھی اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ انہوں نے اسرائیل کے گولانی بریگیڈ کیمپ پر ڈرون حملے کیے ہیں۔ طبی حکام کا کہنا ہے کہ ان حملوں میں زخمی 67 افراد کو اسپتال منتقل کیا گیا جن میں متعدد کی حالت تشویشناک ہے۔