رسائی کے لنکس

اسرائیل اور فلسطین کے ساتھ مذاکرات سود مند رہے: جارج مچل


امریکہ کے خصوصی نمائندے جارج مچل نے اسرائیل اور فلسطینوں کے درمیان مذاکرات دوبارہ شروع کرانے کی توقع کے ساتھ جمعے کے روز فلسطینی صدر محمودعباس سے ملاقات کی تھی۔مسٹر مچل ، اسرائیلی وزیر اعظم نتن یاہو سے بھی ملے، جنہوں نے کہا تھا کہ اسرائیل گفت وشنید دوبارہ شروع کرنے میں سنجید ہ ہے

مشرق وسطیٰ کے لیے خصوصی امریکی ایلچی جارج مچل نے خطے کے اپنے تین روزہ دورے کے اختتام پر کہا ہے کہ اسرائیلی اور فلسطینی راہنماؤں کے ساتھ ان کے مذاکرات مثبت اورسود مند رہے ہیں۔

مسٹر مچل نے، اسرائیلی وزیر اعظم بنجمن نتن یاہو کے ساتھ ملاقات کے بعد اتوار کے روز کہا کہ وہ اگلے ہفتے دوبارہ علاقے کے دورے پر آئیں گے۔

اتوار کی صبح ، ایک فلسطینی عہدے دار نے کہا کہ صدر محمود عباس کو امریکی صدر براک اوباما کے ساتھ مئی میں کسی وقت ملاقات کی دعوت دی گئی ہے۔ امریکہ کو ابھی اس دعوت کا اعلان کرنا ہے۔

اسرائیلی اخبار ہاریٹز(Haaretz) نے بھی اتوار کے روز یہ خبر دی کہ اسرائیل اور فلسطینیوں کے درمیان بالواسطہ مذاکرات مئی کے وسط تک دوبارہ شروع ہوجائیں گے۔

امریکہ کے خصوصی نمائندے جارج مچل نے اسرائیل اور فلسطینوں کے درمیان مذاکرات دوبارہ شروع کرانے کی توقع کے ساتھ جمعے کے روز فلسطینی صدر محمودعباس سے ملاقات کی تھی۔مسٹر مچل ، اسرائیلی وزیر اعظم نتن یاہو سے بھی ملے، جنہوں نے کہا تھا کہ اسرائیل گفت وشنید دوبارہ شروع کرنے میں سنجید ہ ہے۔

XS
SM
MD
LG