رسائی کے لنکس

اسرائیل: مشتبہ فلسطینی شخص کا مسافروں پر چاقو سے حملہ

امدادی کارکن ایک زخمی کو طبی امداد دے رہے ہیں۔
امدادی کارکن ایک زخمی کو طبی امداد دے رہے ہیں۔

حملہ آور موقع سے فرار ہو گیا لیکن پولیس نے اس 23 سالہ مشتبہ شخص کا پیچھا کیا اور اس کی ٹانگ میں گولی مار کر اسے حراست میں لے لیا۔

اسرائیل کی پولیس نے کہا ہے کہ ایک فلسطینی شخص نے تل ابیب میں ایک بس میں مبینہ طور پر خنجر کے وار کر کے متعدد افراد کو زخمی کر دیا ہے۔

حکام کے مطابق بدھ کو اس شخص نے پہلے بس کے ڈرائیور پر چاقو سے وار کیا اور اس کے بعد بس میں موجود دیگر لوگوں کو نشانہ بنایا۔

حملہ آور موقع سے فرار ہو گیا لیکن پولیس نے اس 23 سالہ مشتبہ شخص کا پیچھا کیا اور اس کی ٹانگ میں گولی مار کر اسے حراست میں لے لیا۔

ان کے بقول اس واقعے میں دس لوگ زخمی ہوئے۔

حکام کے مطابق زخمیوں میں سے سات اب بھی اسپتال میں زیر علاج ہیں جب کہ دیگر کو طبی امداد کے بعد فارغ کر دیا گیا ہے۔

پولیس کے ترجمان نے حملہ آور کو "دہشت گرد" قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس کا تعلق مغربی کنارے سے ہے۔

تل ابیب اور یروشلیم میں فلسطینیوں کی طرف سے ہونے والی پرتشدد کارروائیوں کا یہ تازہ ترین واقعہ بتایا جاتا ہے۔

XS
SM
MD
LG