اسرائیل کی فضائیہ نے لبنان میں شدت پسندوں کے ٹھکانے کو نشانہ بنایا ہے۔
یہ کارروائی جمعرات کو جنگجوؤں کی طرف سے اسرائیل پر چار راکٹ داغے جانے کے واقعہ کے جواب میں کی گئی۔
اسرائیلی عہدیدار نے بتایا کہ یہ فضائی حملہ بیروت اور صیدا کے قریب ’نعامہ‘ نامی علاقے میں کیا گیا۔
جمعرات کو اسرائیل نے کہا تھا کہ جنوبی لبنان سے داغے جانے والے دو راکٹ شمالی اسرائیل کے آبادی والے علاقے میں گرے جب کہ ایک فضا ہی میں مار گرا دیا گیا۔ راکٹ داغے جانے کے اس حملے میں کسی کے زخمی ہونے کی کوئی اطلاع نہیں ہے۔
جنوبی لبنان حزب اللہ کے جنگجوؤں کا مضبوط گڑھ مانا جاتا ہے۔ اسرائیلی عہدیداروں کا کہنا ہے کہ جنہوں نے یہ حملہ کیا وہ لبنانی شہر صور کے سرگرم ہیں۔
راکٹ حملے کے جواب میں اسرائیلی وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو نے کہا ہے کہ اُن کے ملک کے حکمت عملی شہریوں کو بچانا اور ایسے واقعات کو روکنا ہے۔
اُنھوں نے کہا کہ جو کوئی اسرائیل کو گزند پہنچانا چاہتا ہے اُسے یہ جاننا چاہیے کہ اسرائیل اسے نقصان پہنچا سکتا ہے۔