رسائی کے لنکس

 لبنانی شہر بعلبیک پراسرائیلی حملے،40 افراد ہلاک 


لبنان کےمشرقی شہر بعلبیک پر اسرائیلی حملےکے بعد کا ایک منظر، فوٹو اے ایف پی 6 نومبر 2024
لبنان کےمشرقی شہر بعلبیک پر اسرائیلی حملےکے بعد کا ایک منظر، فوٹو اے ایف پی 6 نومبر 2024
  • وادی بکا کے مشرقی شہر بعلبیک اور بیروت کے مضافات میں مزیدحملوں میں، ملک کی وزارت صحت کے مطابق لگ بھگ 40 افراد ہلاک اور 53 زخمی ہوگئے۔
  • اسرائیلی حملوں نےدار الحکومت کے جنوبی مضافات میں حزب اللہ کے مضبوط مراکز کو بھی نشانہ بنایا۔
  • حزب اللہ کے سیکرٹری جنرل نعیم قاسم نے کہا کہ ان کایہ خیال نہیں ہے کہ سیاسی اقدام سے جھڑپیں ختم ہو جائیں گی۔

بدھ کے روز لبنان پر اسرائیل کے حملو ں میں وادی بیکا کے مشرقی شہر بعلبیک اور علی الصبح بیروت کے مضافات میں مزید حملوں میں ، ملک کی وزارت صحت کے مطابق لگ بھگ 40 افراد ہلاک اور 53 زخمی ہوگئے ۔

اسرائیلی حملوں نےدار الحکومت کے جنوبی مضافات میں حزب اللہ کے مضبوط مراکز کو بھی نشانہ بنایا ۔ بدھ کے رو اسرائیلی فوج کی جانب سے رہائشیوں کومتعدد مقامات کی جانب انخلا کےحکم کے بعد علاقے پر کم از کم چار حملے کئے گئے۔ کسی کے ہلاک یا زخمی ہونے یا اس بارے میں تفصیلات کی کوئی رپورٹ نہیں ملی کہ حملے کا ہدف کیا تھا۔

یہ حملہ اس کے تھوڑی دیر بعد ہوا جب حزب اللہ کے سیکرٹری جنرل نعیم قاسم نے کہا کہ ان کایہ خیال نہیں ہے کہ سیاسی اقدام سے جھڑپیں ختم ہو جائیں گی ۔ انہوں نے کہا کہ اگر اسرائیل اپنے حملے روک دے تو بالواسطہ مذاکرات کا کوئی راستہ نکل سکتا ہے۔

لبنان کامشرقی شہر بعلبیک اس سے قبل بھی اسرائیلی حملوں کا نشانہ بن چکا ہے․

لبنان کا مشرقی شہر اپنے رومن گرجا گھروں اور خوبصورت دیہاتوں کے لیے مشہور ہے ۔ گزشتہ ماہ انخلا کا انتباہ جاری ہونے کے بعد بیشتر شیعہ مسلمانوں اور ان بہت سے لوگوں سمیت جو شہر کے دوسرے علاقوں میں پناہ لئے ہوئے تھے، ہزاروں لبنانی فرار ہو گئے تھے۔

سکیورٹی ذرائع نے رائٹرز کو بتایا کہ اسرائیلی فوج نےگزشتہ ماہ کے اختتام پر انخلا کا ایک حکم جاری کرنےکے بعد،لبنان کے مشرقی شہر بعلبیک پر شدید فضائی حملے کیے تھے۔

سکیورٹی ذرائع نے رائٹرز کو بتایا کہ اسرائیلی فوج نےگزشتہ ماہ کے اختتام پر انخلا کا ایک حکم جاری کرنےکے بعد،لبنان کے مشرقی شہر بعلبیک پر شدید فضائی حملے کیے تھے۔

اس رپورٹ کا مواد رائٹرز سے لیا گیا ہے۔

فورم

XS
SM
MD
LG