فروری کے شروع میں الجزائر سے اغوا ہونے والی اٹلی کی خاتون نے ایک آڈیو ٹیپ میں کہا ہے کہ اسے شمالی افریقہ کی القاعدہ نے پکڑ رکھاہے۔
اس کا پیغام دبئی میں قائم الجزیرہ ٹیلی ویژن پر جمعے کی صبح نشر کیا گیا۔
خاتون، جس نے اپنا نام ماریا سینڈرا ماریانی بتایاہے، فرانسیسی زبان کے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ اسے دو فروری کو اغوا کیا گیا تھا اوراسےالقاعدہ کے اسلام مغرب کے ارکان نے حراست میں رکھا ہوا ہے۔ خاتون کا کہناتھا کہ وہ چاہتی ہیں کہ ان کے پیغام کو العربیہ سے نشر کیا جائے۔
رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ خاتون کو جنوب مشرقی الجزائر سے اغوا کیا گیا تھا۔