بھارت کے زیرِ انتظام کشمیر میں کرونا کے باعث سخت لاک ڈاؤن ہے اور تعلیمی سرگرمیاں معطل ہیں۔ وادی میں گزشتہ ایک سال سے تیز رفتار انٹرنیٹ بھی بند ہے جس کے باعث طلبہ اور اساتذہ کو آن لائن کلاسز لینے میں شدید دشواری کا سامنا ہے۔ ایسے میں سرینگر کے ایک استاد 'اوپن ایئر کلاسز' لے رہے ہیں۔