امریکی پوپ اسٹار جینٹ جیکسن اور ان کے منگیتر ویسام المنا نے اگلے سال شادی کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔ شادی بھی ایسی دھوم دھام سے کہ دنیا دیکھتی رہ جائے گی۔ اس بات کا اندازہ اسی سے لگالیجئے کہ شادی کی تقریب پر 20ملین ڈالر خرچ آئے گا۔
شادی 2013ء کے آخر میں دوہا میں منعقد ہوگی۔
واضح رہے کہ ویسام قطر کے شہری ہیں اور وہ اپنی اس شادی کو ہرطریقے سے یادگار بنانا چاہتے ہیں۔ دبئی کی ایک میگزین ”عربین بزنس“ نے امریکی رسالے ”نیشنل انکوائررر“ کے حوالے سے خبر کی تفصیلات جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ شادی میں دنیا بھر سے 500مہمانوں کو مدعو کیا جائے گا جس پر 3ملین ڈالر خرچ ہوں گے۔
اس شادی کی ایک اور سب سے خاص بات یہ ہے کہ اس میں شرکت کرنے والے ہر مہمان کو رولکس گھڑی بطور تشکر دی جائے گی جس کی مالیت 10000 امریکی ڈالر ہوگی۔
ہونے والے دولہا کے قریبی ذرائع نے میگزین کو بتایا کہ ویسام کی خواہش ہے کہ ان کی شادی اس شان سے ہو کہ دنیا اسے’ صدی کی سب سے اچھی ‘، ’سب سے یادگار‘اور ’سب سے انوکھی‘ شادی قرار دے۔گوکہ شادی اگلے سال کے آخر میں ہوگی مگر ابھی حتمی دن اور تاریخ مقرر ہونا باقی ہے ۔
المنا قطر کے بہت بڑے تجارتی گروپ کے مالک ہیں ۔ان کی جینٹ سے پہلی ملاقات سنہ 2010ء میں ہوئی تھی اور تبھی انہوں نے جینٹ کو شادی کا پیغام دے دیا تھا۔ اس ملاقات کو یادگار بنانے کے لئے انہوں نے جینٹ کو جو انگوٹھی دی تھی اس میں 15قراط کے ہیرے جڑے تھے۔