رسائی کے لنکس

جاپان: ’کیمری‘ کاروں کی امریکہ برآمد بند


جاپان: ’کیمری‘ کاروں کی امریکہ برآمد بند
جاپان: ’کیمری‘ کاروں کی امریکہ برآمد بند

جاپان کی ٹویوٹا موٹر کمپنی نے کہا ہے کہ اس نے سب سے زیادہ فروخت ہونے والی ’کیمرے‘ کاروں کی امریکہ برآمد بند کر دی ہے، جس کے بعد وہاں ان گاڑیوں کی طلب مقامی کارخانوں کے ذریعے پوری کی جائے گی۔

ٹویوٹا نے رواں ہفتے کہا کہ یہ اقدام ’’کاروباری لحاظ سے اچھا ہے‘‘ کیوں کہ ڈالر کے مقابلے میں جاپانی کرنسی ’ین‘ کی قدر میں اضافہ ہو رہا ہے۔

یہ پیش رفت کمپنی کی اُس حکمت عملی کا بھی حصہ ہے جس کے تحت وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ کاریں اُسی ملک میں بنائی جائیں گی جہاں اُنھیں فروخت ہونا ہے تاکہ کرنسی کی قدر میں اتار چڑھاؤ کے باعث نقصانات سے بچا جا سکے۔

امریکہ کے علاوہ چین، آسٹریلیا اور تھائی لینڈ میں بھی ٹویوٹا کے کارخانے قائم ہیں۔

کمپنی ’کیمرے‘ کاروں کی امریکہ برآمد تقریباً ختم کر چکی ہے، جہاں یہ گاڑیاں گزشتہ 14 سالوں کے دوران 13 میں سب زیادہ فروخت ہونے والی گاڑیاں رہیں۔

گزشتہ سال محض چند ہزار گاڑیاں شمالی امریکہ بھیجی گئیں تھیں۔

XS
SM
MD
LG