رسائی کے لنکس

جوہری سانحے پر قابو پا لیا گیا: جاپانی وزیر اعظم


(فائل فوٹو)
(فائل فوٹو)

جاپان کے وزیر اعظم یوشی ہیکو نوڈا نے کہا ہے کہ نقصان رسیدہ فوکوشیما جوہری بجلی گھر ’’کولڈ شٹ ڈاؤن‘‘ کی حالت پر پہنچ گیا ہے جس کے بعد 11 مارچ کو شروع ہونے والے ملکی تاریخ کے بدترین سانحے پر پہلی مرتبہ قابو پا لیا گیا ہے۔

مسٹر نوڈا نے یہ اعلان جمعہ کو جوہری اُمور سے متعلق ٹاسک فورس کے اجلاس میں کیا۔

فضا اور سمندر میں تابکاری کے اخراج کا باعث بننے والے جوہری ری ایکٹروں کا استحکام اس سانحے کے بعد شروع کی گئی کوششوں کا دوسرا مرحلہ تھا۔

تیسرا مرحلہ تنصیب کے متاثرہ حصوں کو ختم کرنے کا ہے اور ماہرین کے خیال میں یہ عمل کئی سالوں تک جاری رہنے کا امکان ہے۔

’’کولڈ شٹ ڈاؤن‘‘ کا اعلان حکومت کی اُن شرائط میں شامل ہے جس کے بعد علاقے سے نقل مکانی کرنے والے ہزاروں افراد کو واپسی کی اجازت دی جا سکے گی۔ البتہ متاثرہ جوہری ری ایکٹروں کے ارد گرد مخصوص حد تک عام لوگوں کی رسائی پر پابندی کئی سالوں تک جاری رہے گی۔

XS
SM
MD
LG