رسائی کے لنکس

نیوکلیئر پلانٹس کا تحفظ، جوہری ادارے نے سربراہ اجلاس طلب کر لیا


نیوکلیئر پلانٹس کا تحفظ، جوہری ادارے نے سربراہ اجلاس طلب کر لیا
نیوکلیئر پلانٹس کا تحفظ، جوہری ادارے نے سربراہ اجلاس طلب کر لیا

فوکوشیما تنصیب کے مقام پر جاپان کےجوہری تابکاری بحران کے پس ِمنظر میں، جوہری توانائی کے بین الاقوامی ادارے (آئی اے اِی اے) نے نیوکلیئر پلانٹس میں حفاظتی ضابطوں پر غور کے لیے ایک خصوصی سربراہی اجلاس طلب کیا ہے۔

ادارے کے سربراہ یکی کا امانو نے پیر کے روز کہا کہ سربراہ اجلاس جون میں شاید ویانا میں ہوگا۔

اُنھوں نے کہا کہ اجلاس کے ایجنڈے میں جاپان کے بحران کا جائزہ لینا، اِس سے حاصل ہونے والے سبق اور آئندہ اِس طرح کی آفت کی صورت میں بین الاقوامی اعانت کےطور طریقوں کوواضح شکل دینا شامل ہے۔

جاپان کے بحران کے حوالے سے سست روی سے کام کرنے اور بحران کےبارے میں اطلاعات کی فراہمی میں مبینہ ناکامی پر آئی اے اِی اے پر نکتہ چینی کی گئی ہے۔

ادارے کے عہدے داروں کا کہنا ہے کہ اُن کے پاس جوہری حفاظتی معیارکو نافذکرنے کے اختیارات کا فقدان ہے اور وہ صرف وہی تفاصیل شائع کر سکتے ہیں جو اُنھیں جاپانی اہل کاروں سے موصول ہوگا۔ آئی اے اِی اے کا مشن جوہری توانائی کے پُر امن استعمال کو فروغ دینا ہے۔

XS
SM
MD
LG