رسائی کے لنکس

جاپان: سمندر میں تابکاری کا اخراج بلند ترین سطح پر


Revelers wear 2013-style glasses as they celebrate the new year in Beijing on December 31, 2012.
Revelers wear 2013-style glasses as they celebrate the new year in Beijing on December 31, 2012.

جاپان کے نقصان رسید ہ جوہری بجلی گھر کے قریب سمندر میں تابکاری اب تک ریکارڈ کی گئی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ہے۔

جمعرات کے روز حکام نے بتایا کہ تابکاری میں اضافے سے ان خدشات کو تقویت ملتی ہے کہ تنصیب کے کسی حصے سے تابکاری کا اخراج جاری ہے ۔ حکام کے مطابق اگر جوہری پلانٹ سے 40 کلومیٹر دور ایک گاؤں میں تابکاری برقرار رہی تو حفاظتی حصار کا فاصلہ 20کلومیٹر سے بڑھانا پڑے گا۔

اطلاعات کے مطابق تابکاری کے اثرات سے محفوظ رکھنے والے سفید لباس میں ملبوس جاپانی پولیس کے اہلکاروں نے جمعرات کومتاثرہ جوہری بجلی گھر کے قریبی علاقوں میں لاپتہ اور ہلاک ہونے والے افراد کی لاشوں کی تلاش کا کام جاری رکھا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ زلزلے اور اُس کے بعد سونامی سے متاثرہونے والے فوکوشیماپلانٹ کے جوہری ری ایکٹر سے تابکاری کے اخراج کے باعث اُن کی سرگرمیاں متاثر ہو رہی ہیں۔

جاپان کی تاریخ کے تباہ کن زلزلے اور سونامی سے لاکھو ں افراد بے گھر ہوئے جب کہ اب تک 11ہزار لاشوں کوملبے سے نکال لیا گیا ہے اور خدشہ ہے کہ ہلاک ہونے والوں کی تعداد19 ہزارسے تجاوز کرسکتی ہے۔

جاپانی پولیس کے عہدیداروں کے مطابق تلاش کی کارروائیوں میں مصروف اہلکاروں سے کہا گیا ہے کہ اُن کے پاس تابکاری کی سطح کی نشاندہی کرنے والا آلہ جیسے ہی خطرے کی گھنٹی بجائے تو وہ علاقہ چھوڑ دیں۔ حکام کا کہنا ہے کہ ان ہی خدشات کی وجہ سے امدادی کارروائیوں میں تاخیر ہو رہی ہے۔

حکام تابکاری کے اس مسئلے سے نمٹنے اور اخراج کے اصل مقام کی نشاندہی کے لیے بین الاقوامی امداد کا مطالبہ کر رہے ہیں ۔ انٹرنیشنل اٹامک انرجی ایجنسی (آئی اے ای اے) ، فرانس اور امریکہ سے ماہرین کے علاوہ ربورٹس جاپان پہنچ چکے ہیں یا ملک میں آنے کو ہیں۔

XS
SM
MD
LG