رسائی کے لنکس

بلوچستان کے ضلع ژوب میں سراج الحق کے قافلے میں دھماکہ، پانچ افراد زخمی


پاکستان کے صوبہ بلوچستان کے شہر ژوب میں امیرِ جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق کے قافلے میں ہونے والے دھماکے میں کم از کم پانچ افراد زخمی ہو گئے ہیں۔

جماعتِ اسلامی کے مرکزی سیکریٹری اطلاعات قیصر شریف نے تصدیق کی ہے کہ سراج الحق دھماکے میں محفوظ رہے ہیں جب کہ کچھ گاڑیوں کو نقصان پہنچا ہے۔

قیصر شریف کے مطابق سراج الحق ضلع ژوب میں جلسۂ عام سے خطاب کے لیے قافلے کی صورت میں جا رہے تھے کہ اس دوران ان کی گاڑی کے قریب دھماکا ہوا۔

وزیرِ اعظم شہباز شریف نے سراج الحق کے قافلے پر دھماکے کی مذمت کرتے ہوئے تحقیقات کا حکم دیا ہے۔

وائس آف امریکہ کے نمائندے مرتضٰی زہری کے مطابق دھماکے میں زخمی افراد کو سول اسپتال ژوپ منتقل کر دیا گیا ہے۔

وزیرِ اعلٰی بلوچستان میرعبدالقدوس بزنجو نے امیر جماعت اسلامی کے قافلے پر ہونے والے دھماکے کی مذمت کی ہے۔

ترجمان وزیرِ اعلٰی بلوچستان بابر یوسفزئی کا کہنا ہے کہ دھماکے کے حوالے سے کوئی تھریٹ الرٹ نہیں تھا۔ تاہم امیرِ جماعت اسلامی کو مکمل سیکیورٹی فراہم کی جائے گی۔

XS
SM
MD
LG