رسائی کے لنکس

شام: جنگجوؤں نے دروز اقلیتی برادری کے 20 افراد کو ہلاک کر دیا


فائل فوٹو
فائل فوٹو

مغرب کے حمایت یافتہ شامی حزب مخالف کے اتحاد کا کہنا ہے کہ "دروز برادری سے تعلق رکھنے والے درجنوں نوجوان" اس حملے میں مارے گئے۔

شام کے شمال مغربی علاقے میں القاعدہ سے منسلک شدت پسندوں نے اقلیتی فرقے دروز سے تعلق رکھنے والے کم ازکم 20 افراد کو ہلاک کردیا ہے۔

یہ بات انسانی حقوق کی ایک تنظیم اور شام میں حزب مخالف کے ایک دھڑے نے بتائی ہے۔

سیریئن آبزرویٹری فار ہیومن رائٹس کے مطابق بدھ کو قلب لوزہ نامی گاؤں میں نصرہ فرنٹ کے جنگجوؤں نے ایک حکومتی عہدیدار کے گھر پر قبضہ کرنے کی کوشش کی جس دوران ایک شخص گولی لگنے سے ہلاک ہوگیا۔

وہیں موجود ایک اور شخص نے جنگجو سے بندوق چھین کر فائرنگ کر دی جس سے نصرہ فرنٹ کا جنگجو ہلاک ہوگیا۔

آبزرویٹری کے مطابق جمعرات کو شدت پسند تازہ کمک کے ساتھ علاقے میں پہنچے اور یہاں اندھا دھند فائرنگ کر کے کم ازکم بیس لوگوں کو ہلاک کر دیا۔

مغرب کے حمایت یافتہ شامی حزب مخالف کے اتحاد کا کہنا ہے کہ "دروز برادری سے تعلق رکھنے والے درجنوں نوجوان" اس حملے میں مارے گئے۔

دروز شیعہ مسلمانوں کی ایک شاخ ہے جو دسویں صدی عیسوی میں وقوع پذیر ہوئی اور یہ شام کی آبادی کے پانچ فیصد پر مشتمل ہے۔

XS
SM
MD
LG