امریکی نائب صدر جو بائیڈن اسرائیل، فلسطینی اتھارٹی، مصر اور اردن سے ‘باہمی اور علاقائی معاملات کے تمام پہلوؤں’پر گفتگو کے لیے آئندہ ماہ مشرقِ وسطیٰ کا دورہ کریں گے ۔
وائیٹ ہاؤس کا کہنا ہے کہ آٹھ مارچ سے شروع ہونے والے اِس دورے میں جو بائیڈن کی اہلیہ، جِل بائیڈن ، اُن کے ہمراہ ہوں گی۔
پیر کے روز بائیڈن کے دفتر سے جاری ہونے والے ایک بیان میں بتایا گیا ہے نائب صدر اسرائیلی وزیرِ اعظم بینجامن نتن یاہو، فلسطینی اتھارٹی کے صدر محمود عباس، فلسطینی وزیرِ اعظم سلام فیاض، مصری صدر حسنی مبارک اور اردن کے بادشاہ عبد اللہ سے ملاقات کریں گے۔
دفتر کا کہنا ہے کہ دورے کی مزید تفاصیل بعد میں جاری کی جائیں گی۔
وہ اسرائیل، فلسطینی اتھارٹی، مصر اور اردن سے ‘باہمی اور علاقائی معاملات کے تمام پہلوؤں’ پر گفتگوکریں گے
مقبول ترین
1