واشنگٹن —
لیبیا کے دارالحکومت، طرابلس میں مسلح افراد نے اردن کے سفیر کو اغوا کر لیا ہے۔
لیبیا کی وزارتِ خارجہ کے حکام نے بتایا ہے کہ اغوا کار دو موٹر گاڑیوں میں سوار تھے، جنھوں نے منگل کے روز ایک قافلے پر گولیاں چلائیں جو سفیر فواز العتان کے ہمراہ شہر کے وسطی علاقے میں اردن کے سفارت خانے کے قریب سے گزر رہا تھا۔
حملے میں ڈرائیور زخمی ہوا۔
لیبیا کی وزارت خارجہ کے ترجمان، سعید الاسود نے کہا ہے کہ حکام اِس معاملے کا بغور جائزہ لے رہے ہیں، اور سفیر کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے پر ممکن کوششں کی جائے گی۔
بتایا جاتا ہے کہ اغوا کا سبب واضح نہیں۔ تاہم، رائٹرز خبر رساں ادارے نے لیبیا کے تفتیش کاروں کے حوالے سے بتایا ہے کہ اغوا کاروں نے اردن میں قید لیبیا کے ایک شخص کی رہائی کا مطالبہ کیا ہے۔
لیبیا میں امور خارجہ سے تعلق رکھنے والے اہل کار اکثر و بیشتر اغوا ہوتے رہتے ہیں۔
جنوری میں، مصر کے پانچ سفارت کاروں کو اسلحے کے زور پر اغوا کیا گیا تھا؛ اور اُنھیں تب ہی رہا کیا گیا تھا جب مصر میں قید لیبیا کی میلیشیا کے ایک کمانڈر کو رہائی دی گئی تھی۔