رسائی کے لنکس

جولائی 2015 تاریخ کا گرم ترین مہینہ


ماہرین کا کہنا ہے کہ گزشتہ 10 گرم ترین مہینوں میں سے 9 وہ ہیں جن کا تعلق 2005 کے بعد کے عرصے سے ہے۔

موسمیات کے امریکی ماہرین کا کہنا ہے کہ اب تک کے ریکارڈ کے مطابق اس سال جولائی گرم ترین مہینہ تھا اور بتایا جاتا ہے کہ یقینی طور سال 2015 تاریخ کا گرم ترین سال ثابت ہو سکتا ہے۔

امریکہ کی سمندری اور کرہ فضائی کی نگرانی کرنے والے انتظامی عہدیداروں نے جمعرات کو کہا کہ عالمی سطح پر جولائی کے لئے اوسط درجہ حرارت 16.6 ڈگری سینٹی گریڈ تھا جس سے اسی ماہ کے لئے 1998 میں ریکارڈ کیا گیا زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت کا ریکارڈ ٹوٹ گیا ہے۔

جنوری سے اوسط عالمی درجہ حرارت بیسویں صدی کے اوسط درجہ حرارت کے مقابلے میں 0.85 ڈگری زیادہ تھا جو کہ جنوری سے جولائی تک اب تک ریکارڈ کیا گیا گرم ترین درجہ حرارت تھا۔

دنیا کے وہ علاقے جہاں جولائی میں موسم گرم تھا، مغربی یورپ، خاص کر آسٹریا، برطانیہ، فرانس اور نیدرلینڈ اور مشرق وسطیٰ شامل تھے۔

امریکہ کی سمندری اور کرہ فضائی کی قومی انتظامیہ (ان مظاہر) کو 1880 سے ریکارڈ کر رہی ہے اور اس کے سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ اس ریکارڈ گرمی کی وجہ انسانی سرگرمیوں اور بحر اوقیانوس میں خط استوا کے قریب کے درجہ حرارت کا بلند ہونا ہے جسے ایل نینو کا عمل قرار دیا جاتا ہے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ گزشتہ 10 گرم ترین مہینوں میں سے 9 وہ ہیں جن کا تعلق 2005 کے بعد کے عرصے سے ہے۔

XS
SM
MD
LG