رسائی کے لنکس

کابل میں خودکش کار بم دھماکا، سات ہلاک


فائل فوٹو
فائل فوٹو

افغان پولیس حکام نے بتایا ہے کہ دارالحکومت کابل میں بدھ کو خود کش کار بم دھماکا ہوا جس میں کم ازکم سات افراد ہلاک ہوگئے۔

یہ دھماکا امریکی صدر براک اوباما کی کابل سے روانگی کے چند گھنٹوں بعد ہوا، وہ منگل کو رات دیر گئے افغانستان پہنچے تھے اور تقریباً سات گھنٹے قیام کے بعد وہاں سے روانہ ہو گئے۔

کابل پولیس کے سربراہ نے بتایا کہ کار بم دھماکا مرکزی جلال آباد روڈ پر ہوا اور اس شاہراہ پر امریکی افواج کے اڈے اور رہائشی کمپاؤنڈ بھی واقع ہیں۔ مرنے والوں میں پانچ شہری اور ایک سکیورٹی گارڈ شامل ہے۔

طالبان شدت پسندوں نے اس دھماکے کی ذمہ داری قبول کی ہے۔

نیٹو کے ترجمان جنرل کارسٹن جیکبسن نے دھماکے کو ’’بوکھلاہٹ میں کیے گئے حملے‘‘ قرار دیا ہے جس میں ’’معصوم افغان شہری‘‘ ہلاک ہوئے۔

XS
SM
MD
LG