واشنگٹن —
سندھ کی مذہبی اور سیاسی جماعت ِاسلامی کی جانب سے کراچی میں ڈرون حملوں کے خلاف احتجاجی مارچ کیا گیا۔
احتجاجی ریلی کے دوران جماعت ِاسلامی کے امیر منور حسن نے خطاب کے دوران کہا کہ، ’ڈرون حملے ملک کی خودمختاری پر حملہ ہیں، ڈرون حملوں میں 3 ہزار سے زائد بے گناہ افراد مارے جاچکے ہیں‘۔
جماعت ِ اسلامی کے امیر کا یہ بھی کہنا تھا کہ، ’ن لیگ کو ووٹ دینے والے نواز شریف سے سوال کریں، ڈرون حملوں پر پالیسی مرتب ہونےکے بعد بھی حملے ہو چکے ہیں۔
اس موقعے پر منور حسن کا یہ بھی کہنا تھا کہ ،’ملک میں ڈرون حملوں کے حوالے سے وزیراعظم نواز شریف کو اپنی سیاست اور پالیسی پر نظرثانی کرنی چاہیئے‘۔
کراچی میں اتوار کے روز مزار ِقائد سے تبت سینٹر تک احتجاجی ریلی کا اہتمام کیا گیا تھا جسمیں سینکڑوں افراد نے شرکت کی۔ اس موقع پر سیکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ریلی کے راستوں کو عام ٹریفک کیلئے مکمل بند رکھا گیا اور رینجرز اور پولیس کے اہلکار تعینات کیے گئے تھے۔