رسائی کے لنکس

پاکستان سپر لیگ، آج کراچی اور کوئٹہ آمنے سامنے ہوں گے


کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اور کراچی کنگز کے لئے یہ میچ انتہائی اہم ہے۔ اگر کراچی کنگز کی ٹیم یہ میچ بھی ہار جاتی ہے تو ٹورنامنٹ سے ہی نکل جائے گی

پاکستان سپر لیگ کے تیسرے مرحلے کا آغاز جمعرات سے ہونے والا ہے۔ چودہ میچز پر مشتمل پہلا اور دوسرا مرحلہ بالترتیب دبئی اور شارجہ میں مکمل ہوا، جبکہ تیسرا مرحلہ ایک مرتبہ پھر دبئی میں شروع ہونے والا ہے۔

تیسرے مرحلے کے پہلے میچ میں کراچی کنگز اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز آمنے سامنے ہوں گے۔

پوائنٹس ٹیبل پر کوئٹہ سرفہرست اور کراچی کنگز سب سے آخری نمبر پر ہے۔

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اور کراچی کنگز کے لئے یہ میچ انتہائی اہم ہے۔ اگر کراچی کنگز کی ٹیم یہ میچ بھی ہار جاتی ہے تو ٹورنامنٹ سے ہی نکل جائے گی، جبکہ کوئٹہ پوائنٹس ٹیبل پر سات پوائنٹس کے ساتھ پہلے نمبر پر ہے۔

اس لئے کراچی کنگز جمعرات کا میچ جیتنے کے لئے جی جان کی بازی بھی لگا سکتا ہے۔

ادھر کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی کوشش ہوگی کہ کراچی کنگز کو کسی طرح ہرا دے کیوں کہ کراچی کنگز اس ٹورنامنٹ کی سب سے ہلکی ٹیم خیال کی جاتی ہے جسے آسانی سے ہرا نے کی صورت میں کوئٹہ کے مزید پوائنٹس بڑھ جائیں گے۔

ٹورنامنٹ میں کوئٹہ نے اب تک پانچ میچز کھیلے ہیں جبکہ کراچی کنگز پانچ میچز میں چار پوائنٹس کے ساتھ آخری پوزیشن پر ہے۔

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے پانچ میں سے 3 میں کامیابی حاصل کی جبکہ ایک میچ بارش کے باعث ڈرا قرار دیا گیا۔

دوسری جانب، کراچی کنگز بھی اب تک 5 میچز کھیل چکی ہے۔ تاہم، اسے صرف 2 میچز میں کامیابی نصیب ہوئی۔

XS
SM
MD
LG