رسائی کے لنکس

کراچی: خواجہ اظہار الحسن 'قاتلانہ' حملے میں محفوظ، دو افرادہلاک


فائل فوٹو
فائل فوٹو

پاکستان کے سب سے بڑے شہر کراچی میں متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے سینیئر راہنما اور رکن صوبائی اسمبلی خواجہ اظہار الحسن پر نامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کی جس میں وہ تو محفوظ رہے لیکن ایک بچے سمیت دو افراد ہلاک ہوگئے۔

یہ واقعہ بفر زون کے علاقے میں ہفتہ کی صبح اس وقت پیش آیا جب خواجہ اظہار نماز عید کے بعد مسجد سے نکل رہے تھے۔

اطلاعات کے مطابق مبینہ طور پر پولیس کی وردیوں میں ملبوس نامعلوم مسلح افراد نے ان پر فائرنگ کر دی۔

فائرنگ سے صوبائی قانون ساز کے دو محافظ، ایک شہری اور ایک بچہ زخمی ہو گئے جن میں سے بچے سمیت ایک زخمی شخص بعد ازاں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئے۔

دو موٹرسائیکلوں پر سوار چار مبینہ حملہ آور جائے وقوع سے فرار ہو گئے۔ تاہم مقامی پولیس کے مطابق پولیس نے ان کا پیچھا کیا اور فائرنگ کے تبادلے میں ایک مشتبہ حملہ آور ہلاک ہو گیا۔

کراچی میں ہدف بنا کر قتل کرنے کی وارداتیں معمول رہی ہیں جن میں قانون نافذ کرنے والوں، سیاسی و مذہبی جماعتوں کے کارکنوں سمیت شہریوں کو ہلاک کیا جا چکا ہے۔

لیکن چار سال قبل رینجرز اور پولیس کے مشترکہ ٹارگٹڈ آپریشن کے بعد ایسے واقعات میں قابل ذکر حد تک کمی واقع دیکھنے میں آئی۔

XS
SM
MD
LG