رسائی کے لنکس

کراچی : عافیہ صدیقی کی رہائی کے لئے ریلی پر پولیس کا لاٹھی چارج و شیلنگ


کراچی : عافیہ صدیقی کی رہائی کے لئے ریلی پر پولیس کا لاٹھی چارج و شیلنگ
کراچی : عافیہ صدیقی کی رہائی کے لئے ریلی پر پولیس کا لاٹھی چارج و شیلنگ

امریکا میں قید ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی جیل سے رہائی کے لئے کراچی میں جمعہ کو ریلی نکالی گئی ۔ جس دوران مظاہرین نے کراچی میں واقع امریکی قونصل خانے کے گھیراوٴ کا بھی اعلان کیا تھا۔ تاہم پولیس نے یہ کوشش ناکام بنادی۔

مشتعل مظاہرین کومنتشر کرنے کے لئے پولیس کو لاٹھی چارج ، شیلنگ اور واٹر کینین کا استعمال بھی کرنا پڑا جبکہ متعدد افراد کو گرفتار کرلیا گیا۔

ریلی کا اعلان پاکستان کی سیاسی و مذہبی تنظیم جماعت اسلامی کے سیاسی ونگ ”پاسبان پاکستان“ نے کیا تھا ۔ پاسبان کے صدر الطاف شکور نے 7 فروری کو ایک پریس کانفرنس سے خطاب میں اعلان کیا تھا کہ جمعہ کوڈاکٹر عافیہ صدیقی کی رہائی کے لئے ریلی نکالی جائے گی جبکہ اپنے مطالبات کے حق میں امریکی سفارتخانے کا گھیراؤ بھی کیا جائے گا۔’

پاسبان ‘ کو مسلم لیگ ن اور دیگر سیاسی و مذہبی جماعتوں کے علاوہ چندسماجی تنظیموں کی حمایت بھی حاصل تھی ۔

ریلی کے شرکا ء جب ایم اے جناح روڈ سے پریس کلب کے لئے نکلے تو پولیس نے انہیں زیب النسا ء اسٹریٹ صدر میں آگے بڑھنے سے روک دیا تاہم مشتعل مظاہرین کی جانب سے مزاحمت پر انہیں منشتر کرنے کے لیے پولیس کو لاٹھی چارج اور شیلنگ کرنا پڑی ۔

اس دوران واٹر کینین کے ذریعے مظاہرین پر پانی بھی پھینکا گیا ۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق پولیس نے الطاف شکور سمیت متعدد افراد کو حراست میں لے لیا ہے ۔

XS
SM
MD
LG