رسائی کے لنکس

کراچی کے قریب مسافر ٹرینوں میں تصادم، 3 ہلاک


دو مسافر ریل گاڑیوں میں تصادم
دو مسافر ریل گاڑیوں میں تصادم

گھگھر پھاٹک پر ملت ایکسپریس سگنل کھلنے کے انتظار میں رُکی ہوئی تھی کہ اُسی پٹری پر پیچھے سے آنے والی شالیمار ایکسپریس نے اُسے ٹکر مار دی۔

پاکستان کے اقتصادی مرکز کراچی کے قریب پیر کی صُبح دو مسافر ریل گاڑیوں میں تصادم کے نتیجے میں پولیس حکام نے کم ازکم تین افراد کی ہلاکت اور ایک درجن سے زائد کے زخمی ہونے کی تصدیق کی ہے۔

جائے حادثہ پر پولیس افسر محمد امین سولنگی نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ گھگھر پھاٹک پر ملت ایکسپریس سگنل کھلنے کے انتظار میں رُکی ہوئی تھی کہ اُسی پٹری پر پیچھے سے آنے والی شالیمار ایکسپریس نے اُسے ٹکر مار دی۔

زور دار جھٹکے کے باعث ملت ایکسپریس کی دو بوگیاں الٹ گئیں جبکہ شالیمار ایکسپریس کے انجن کو بھی نقصان پہنچا۔ دونوں ٹرینوں کی منزل کراچی تھی۔

امدادی ٹیموں نے جائے حادثہ پر پہنچ کر زخمیوں کو اسپتالوں میں منتقل کرنا شروع کردیا جبکہ حادثے کے باعث کراچی اور ملک کے دیگر حصوں کے درمیان ریل گاڑیوں کی آمد و رفت بھی معطل ہو گئی۔
XS
SM
MD
LG