رسائی کے لنکس

کراچی کی دو شاہراہیں 'پروین رحمان اور سبین محمود' کے نام


کراچی: دونوں سماجی کارکن خواتین کو فائرنگ کر کے قتل کر دیا گیا تھا
کراچی: دونوں سماجی کارکن خواتین کو فائرنگ کر کے قتل کر دیا گیا تھا

حال ہی میں کراچی کی شہری انتظامیہ کی طرف سے ایک تحریری بیان جاری کیا گیا جس میں دو سڑکوں کے ناموں کو تبدیل کر کے پروین رحمان اور سبین محمود کے نام پر کر دیا گیا ہے۔

حال ہی میں مقامی حکومت کی جانب سے شہر کی تین شاہراہوں کے نام تبدیل کرنے کا حکم جاری کیا گیا ہے جس میں دو سڑکوں کے ناموں کو سماجی کارکنوں پروین رحمان اور سبین محمود کے نام کر دیا گیا ہے۔

اس بارے میں کراچی میٹروپولیٹن کارپوریشن کے انجینئرنگ ڈیپارٹمنٹ کی طرف سے تحریری بیان بھی جاری کیا گیا ہے۔

کراچی کے علاقے کورنگی انڈسٹریل ایریا کے نزدیک ایک شاہراہ کو 'سبین محمود روڈ ' کا نام دیا گیا جبکہ کلفٹن کے علاقے میں واقع بن قاسم پارک سے ملحقہ ایک سڑک کا نام تبدیل کر کے 'پروین رحمان' کے نام پر کر دیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ کراچی کی ان دو سماجی کارکنوں کو دو الگ الگ واقعات میں شدت پسندوں نے فائرنگ کر کے قتل کر دیا گیا تھا۔

پروین رحمان اورنگی کے ایک فلاحی منصوبے پر کام کر رہی تھیں، جب کہ سبین محمود کراچی میں سول سوسائٹی کی ایک اہم کارکن کے طور پر جانی جاتی تھیں جو ڈیفنس کے علاقے میں 'دی سیکنڈ فلور' کے نام سے ایک غیر سرکاری تنظیم کی سربراہ بھی تھیں۔

XS
SM
MD
LG