رسائی کے لنکس

کراچی: فائرنگ کے مختلف واقعات میں مذہبی رہنما زخمی، کم ازکم دس ہلاک


سکیورٹی پر مامور اہلکار
سکیورٹی پر مامور اہلکار

مذہبی جماعت کے رہنما پر فائرنگ کے واقعے کے خلاف کارکنوں نے شہر میں احتجاج کیا جب کہ ایک جگہ بس کو نذر آتش کرنے کی اطلاعات بھی موصول ہوئیں۔

پاکستان کے سب سے بڑے شہر کراچی میں منگل کو فائرنگ کے مختلف واقعات میں ایک مذہبی جماعت کے رہنما زخمی جب کہ کم ازکم 10 افراد ہلاک ہوگئے۔

گلشن اقبال کے علاقے میں موٹر سائیکل پر سوار نامعلوم مسلح افراد نے اہلسنت والجماعت کے رہنما مولانا اورنگزیب فاروقی کی گاڑی پر فائرنگ کردی۔ اس واقعے میں مولانا فاروقی زخمی ہوئے جب کہ ان کے ڈرائیور اور محفاظ کے علاوہ تین دیگر پولیس اہلکار ہلاک ہوگئے۔

مولانا فاروقی کو اسپتال منتقل کیا گیا جہاں ان کی حالت خطرے سے باہر بتائی جاتی ہے۔

اس واقعے کے بعد مذہبی جماعت کے کارکنوں نے شہر میں احتجاج کیا جب کہ ایک جگہ بس کو نذر آتش کرنے کی اطلاعات بھی موصول ہوئیں۔

کراچی کے علاقوں اورنگی ٹاؤن، رئیس امروہی کالونی، شاہ فیصل کالونی کے علاوہ چند ایک دیگر مقامات پر فائرنگ کے واقعات میں پانچ افراد کی ہلاک ہونے کی اطلاعات ہیں۔
XS
SM
MD
LG