کراچی کےعلاقے سپر ہائی وے سے پولیس نے کاروائی کرکے بڑی تعداد میں اسلحہ برآمد کرلیا۔
پولیس ذرائع کے مطابق اسلحہ کی بڑی مقدار ایک بس کے ذریعےسپرہائی وے کے راستے خیبرپختونخوا سے کراچی اسمگل کیجارہی تھی, جسے پولیس نے اپنے قبضے میں لے کر بس میں سوار ملزمان کو گرفتار کرلیا۔
پولیس حکام نے مقامی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ اسلحہ بس میں تلاشی کے دوران ضبط کیا گیا یے جسے دہشتگردوں کی جانب سے کراچی کے مختلف علاقوں میں سپلائی ہونا تھا۔
سپرہائی وے پر بس سے برآمد ہونیوالے اسلحے میں رائفلیں، پستول، لانچر، گولیاں اور دستی بم شامل ہیں.
پولیس کا کہنا ہے کہ دہشتگرد یہ اسلحہ محرم الحرام کے دوران دہشتگردی کی کاروائیوں میں استعمال کرنا چاہتے تھے, جسکو پولیس نے چھاپہ مار کر اپنے قبضے میں لے لیا ہے اور دہشتگردی کی وارداتوں کو بڑی حد تک ناکام بھی بنادیا۔