پاکستان کے زیرانتظام کشمیر میں موسلادھار بارشوں اور سیلابی ریلوں کے باعث کم از کم 13 افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔
مقامی حکام اور عینی شاہدین کے مطابق دارالحکومت مظفر آباد سے 25 کلومیٹر کے فاصلے پر مچھیارا کے علاقے میں شدید بارشوں کے بعد ندی نالوں میں طغیانی کے باعث متعدد افراد بہہ گئے۔
ہلاک ہونے والوں میں بچے اور خواتین بھی شامل ہیں۔ عہدیداروں کا کہنا ہے کہ بارشوں کے باعث بعض علاقوں میں زمین سرکنے سے بھی کئی خاندان متاثر ہوئے۔
گزشتہ ماہ اگست کے اواخر میں پاکستان کے شمالی علاقوں میں موسلا دھار بارشوں اور سیلابی ریلوں کے باعث 22 سے زائد افراد ہلاک ہو گئے تھے جن میں سے اکثریت کا تعلق پاکستانی کشیمر سے تھا۔
جولائی اور اگست میں مون سون بارشیں معمول سے کافی کم رہیں البتہ گزشتہ دو ہفتوں سے پاکستان کے مختلف علاقوں میں مون سون بارشیں وفقے وقفے سے جاری ہیں جس کی وجہ سے محکمہ موسمیات کے مطابق ملک کے آبی ذخائر میں خاطر خواہ اضافہ ہوا ہے۔