رسائی کے لنکس

کشمیری عوام کے دل جیتنا ضروری ہے: بھارتی وزیرِ داخلہ


مرکزی وزیرِ داخلہ پی چدم برم نے بھارتی زیرِانتظام کشمیر کی موجودہ صورتِ حال پرپارلیمنٹ میں بیان دیتے ہوئے کہا ہے کہ کشمیری عوام کے دلوں کو جیتنا اہم ہے اور اِس کے لیےحکومت کو اپنے کیے ہوئے وعدے پورے کرنے ہوں گے۔

اُنھوں نے راجیا سبھا میں بولتے ہوئے کہا کہ حکومت مسلح دستوں کو حاصل خصوصی اختیارات اور سکیورٹی کی تعداد میں کمی سمیت تمام وعدے پورے کرنا چاہتی ہے۔

اِسی کے ساتھ، اُنھوں نے یہ بھی کہا کہ مسائل کو سیاسی عمل اور مذاکرات کےذریعےحل کیا جاسکتا ہے، اور ہم پھر مذاکرات شروع کرنے کے حق میں ہیں۔

چدم برم نے سخت گیر علیحدگی پسند رہنما سیدعلی شاہ گیلانی سے بھی اپیل کی کہ وہ بھی اعتدال پسندرہنماؤں کے ساتھ مذاکرات میں شامل ہوں۔

وزیرِ داخلہ، علی شاہ گیلانی کے اُس بیان کا حوالہ دے رہے تھے جِس میں اُنھوں نے عوام سے پُر امن مظاہرے کی اپیل کی ہے اور کہہ رہے تھے کہ اگر اُن کے مؤقف میں کوئی تبدیلی آئی ہے تو میں اُس کا خیر مقدم کروں گا۔

اُنھوں نے یہ بھی کہاکہ اگر سید علی شاہ گیلانی رہنماؤں کے اُس گروپ میں شامل ہوئے ہیں جو بھارتی حکومت سے مذاکرات کی خواہش رکھتا ہے، تو اُنھیں بڑی خوشی ہوگی۔

اُدھر، بھارتیا جنتا پارٹی نے مسلح دستوں کو حاصل خصوصی اختیارات پر نظر ثانی کے چدم برم کے بیان کی مخالفت کی اور کہا کہ اِس سے سکیورٹی فورسز کے حوصلے پست ہوں گے۔

  • 16x9 Image

    سہیل انجم

    سہیل انجم نئی دہلی کے ایک سینئر صحافی ہیں۔ وہ 1985 سے میڈیا میں ہیں۔ 2002 سے وائس آف امریکہ سے وابستہ ہیں۔ میڈیا، صحافت اور ادب کے موضوع پر ان کی تقریباً دو درجن کتابیں شائع ہو چکی ہیں۔ جن میں سے کئی کتابوں کو ایوارڈز ملے ہیں۔ جب کہ ان کی صحافتی خدمات کے اعتراف میں بھارت کی کئی ریاستی حکومتوں کے علاوہ متعدد قومی و بین الاقوامی اداروں نے بھی انھیں ایوارڈز دیے ہیں۔ وہ بھارت کے صحافیوں کے سب سے بڑے ادارے پریس کلب آف انڈیا کے رکن ہیں۔  

XS
SM
MD
LG