رسائی کے لنکس

کشمیر: سوپور میں دستی بم حملہ، تین فوجی زخمی


اتوار کو، بھارتی زیر انتظام کشمیر کے علاقے، سوپور میں ہونے والے اِس دھماکے کی ذمہ داری ابھی تک کسی نے قبول نہیں کی

حکام کا کہنا ہے کہ بھارتی زیر انتظام کشمیر میں ہونے والے ایک دستے بم حملے کےنتیجے میں کم از کم تین فوجی زخمی ہوگئے ہیں، جن میں سے ایک کی حالت تشویش ناک بتائی جاتی ہے۔

اتوار کو سوپور میں ہونے والے اِس دھماکے کی ذمہ داری ابھی تک کسی نے قبول نہیں کی۔

دونوں بھارت اور پاکستان کشمیر کے مکمل علاقے پر کنٹرول جمانے کے دعوے دار ہیں۔ سنہ 1989 میں مسلمانوں نے علیحدگی کی تحریک شروع کی جس کا مقصد ہندو اکثریتی آبادی والے ملک بھارت سے کشمیر کی آزادی یا پھر مسلمان اکثریتی پاکستان سے الحاق کےلیے جدو جہد کرنا ہے۔ تشدد کے واقعات میں اب تک کم از کم 50000 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔

سنہ 1947میں برطانیہ سے آزادی کےحصول سے لےکر اب تک یہ دونوں جوہری ہتھیاروں سے لیس ہمسائے ہمالیائی خطےکو حاصل کرنے کے لیے دو بار لڑائی لڑ چکے ہیں۔

XS
SM
MD
LG