رسائی کے لنکس

امریکہ کے پہلے مسلمان رکن کانگریس


کانگریس مین کیتھ ایلی سن
کانگریس مین کیتھ ایلی سن

کانگرس مین کیتھ ایلی سن ایک وکیل، ایک سیاستدان اور ایک نمایاں ڈیموکریٹ ہیں جو اس وقت امریکی کانگرس کے پہلے مسلمان رکن منتخب ہوئے جب انہوں نے منی سوٹا کے پانچویں کنگریشنل ڈسٹرکٹ کی ایک نشت سے کامیابی حاصل کی۔

وہ ریاست منی سوٹا کے ایوان کے لیئے منتخب ہونے والے افریقی امریکی رکن کانگریس ہیں۔ وہ امریکہ کے مسلمانوں کی ترجمانی کے لیئے ملکی سطح پر بھی فعال کردار ادا کر رہے ہیں۔

کیتھ ایلی سن کا فلسفہ فراخ دلی اور دوسروں کی مدد ہے۔ کمیونیٹی کے ایک سرگرم رکن کے طور پر انہوں نے پانچویں ڈسٹرکٹ میں ہمیشہ اپنے نظریے پر عمل کیا جو کانگریس میں امن کی ترجیحات کا فروغ، عام گھرانوں کے لیے خوش حالی اور شہری اور انسانی حقوق کی ترویج ہیں۔

ایلی سن فنانشل سروسز اینڈ افیئرز کمیٹی سے منسلک ہیں۔

انٹرویو کے تینوں حصے یہاں دیکھیں:

XS
SM
MD
LG