رسائی کے لنکس

کیجروال تھپڑ مارنے والے شخص کے گھر پہنچ گئے


کیجروال نے ایک روز قبل تھپڑ مارنے والے شخص لالی کو گلے لگا لیا، وزارت اعلیٰ چھوڑنے پر ناراض تھا۔ معذرت چاہتا ہوں۔ کیجروال دیونا ہیں۔۔لالی

عام آدمی پارٹی کے رہنما اوردہلی کے سابق وزیراعلیٰ اروند کیجریوال نے روڈ شو کے دوران انہیں تھپڑ مارنیوالے آٹو رکشا ڈرائیور لالی پرشاد سے بدھ کو ملاقات کی۔

کیجریوال، ایک اور پارٹی رہنما منیش سیسودیہ کے ساتھ 38 سالہ لالی سے ملنے اس کے گھر کیراری پہنچے اور اسے گلے لگا لیا۔

کیجریوال کا رویہ دیکھ کر لالی حیران رہ گیا۔ اس نے کیجروال سے معذرت کی اور بتایا کہ وہ وزارت اعلیٰ کا عہدے چھوڑنے پر ان سے ناراض تھا اور اتنی بڑی غلطی کر بیٹھا۔

اس دوران، لالی نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ اس واقعے کے بعد کیجریوال اس کی نظر میں دیوتا ہیں۔

لالی نے ایک روز قبل کیجروال کو جھوٹا قرار دیتے ہوئے سلطان پوری کے علاقے میں ایک روڈ شو کے دوران تھپڑ مار دیا تھا۔

بھارتی چینل ’آج تک ‘سے گفتگو میں پارٹی رہنماوٴں کا کہنا ہے کہ کیجروال عبدالواحد سے بھی ملاقات کریں گے جس نے گزشتہ ہفتے نئی دہلی میں ہی ایک ریلی کے دوران کیجروال کو گھونسے مارے تھے۔
XS
SM
MD
LG