رسائی کے لنکس

کینیا: صومالی پناہ گزین کیمپ سے دو امدادی کارکن اغوا


Batler i specijalist za sireve rade u predsjedničkom apartmanu u washingtonskom hotelu Park Hyatt.
Batler i specijalist za sireve rade u predsjedničkom apartmanu u washingtonskom hotelu Park Hyatt.

مسلح افراد نےشمالی کینیا میں واقع صومالی پناہ گزینوں کے ایک بڑے کیمپ سے کم ازکم دو بین الاقوامی امدادی کارکنوں کو اغوا کرلیا ہے۔

وائس آف امریکہ کی صومالی سروس کو معلوم ہوا کہ جمعرات کے روز داداب پناہ گزین کمپلکس سے ایک میڈیکل امدادی تنظیم ’ ڈاکٹر ود آؤٹ بارڈرز‘ کے کارکنوں کو یرغمال بنالیاگیا۔

داداب کیمپ میں ایک نامہ نگار نے وائس آف امریکہ کو بتایا کہ دو بین الاقوامی کارکنوں کو ، جو بظاہر یورپی باشندے دکھائی دیتے تھے، حال میں قائم ہونے والے ایک طبی کیمپ سے اغوا کرلیا گیا۔

دادب کیمپ میں 40 ہزار سے زیادہ صومالی پناہ گزین رہ رہے ہیں۔

کینیا کے حکام نے اس شبے کا اظہار کیا ہے اغوا کار صومالی ہوسکتے ہیں۔ اغوا کا تازہ ترین واقعہ صومالیہ کی سرحد کے قریب واقع کینیا کے ایک تفریحی مقام سے ایک فرانسیسی خاتون اور ایک برطانوی سیاح کے اغوا کے بعد پیش آیا ہے۔

XS
SM
MD
LG