اسرائیل اور فلسطین کے درمیان امن بات چیت میں پیش رفت کی کوششوں میں مصروف امریکی وزیرخارجہ جان کیری اُردن پہنچے ہیں۔
اسرائیل اور فلسطین ایک دوسرے پر تین ماہ قبل شروع ہونے والے امن عمل کو نقصان پہنچانے کے الزامات عائد کر رہے ہیں۔
کیری دارالحکومت عمان میں فلسطین کے صدر محمود عباس سے دوبارہ بات چیت کر رہے ہیں۔
امریکی اعلیٰ سفارتکار نے بدھ کو اسرائیل کے وزیراعظم بنجمن نیتن یاہو سے بھی دو بار ملاقات کی تھی اور جمعہ کو ان کے درمیان یروشلیم میں ملاقات کا تیسرا دور ہو گا۔
فلسطینی حکام کو شکایت ہے کہ اسرائیل مستقبل میں فلسطینی ریاست میں شامل ہونے والے علاقوں میں آبادکاری جاری رکھے ہوئے ہے۔ نیتن یاہو نے بدھ کو امن بات چیت پر تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے فلسطینیوں پر الزام عائد کیا تھا کہ وہ ’’مصنوعی بحران‘‘ پیدا کر رہے ہیں۔
مسٹر کیری نے ایک بار پھر کہا کہ امریکہ اس آبادکاری کو ’’غیر قانونی‘‘ سمجھتا ہے لیکن وہ امن کو موقع فراہم کرنے کے لیے پر عزم ہیں۔
اردن کے بعد امریکی وزیر خارجہ متحدہ عرب امارات، الجزائر اور مراکش کا دورہ بھی کریں گے۔