رسائی کے لنکس

طالبان سے مذاکرات آنے والے دنوں میں متوقع ہیں: امریکہ


دوحہ میں طالبان کا دفتر
دوحہ میں طالبان کا دفتر

قطر کے دارالحکومت دوحا میں جمعرات کو طالبان اور اعلیٰ امریکی عہدیداروں کے درمیان ابتدائی بات چیت متوقع تھی، جو نا ہو سکی۔

امریکہ کی وزارت خارجہ نے کہا ہے کہ اُسے توقع ہے کہ دوحا میں طالبان سے اُس کے مجوزہ براہ راست مذاکرات آنے والے دنوں میں شروع ہوں گے۔

اسی سلسلے میں امریکہ کے وزیر خارجہ جان کیری ہفتہ کو قطر پہنچ رہے ہیں جہاں وہ دیگر اہم امور کے علاوہ افغان امن عمل میں پیش رفت پر بھی بات چیت کریں گے۔

قطر کے دارالحکومت دوحا میں جمعرات کو طالبان اور اعلیٰ امریکی عہدیداروں کے درمیان ابتدائی بات چیت متوقع تھی۔ لیکن قطر میں افغان طالبان کا سیاسی دفتر کھولے جانے پر بظاہر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے افغانستان کے صدر کرزئی نے کہا تھا کہ ان کی حکومت اس بات چیت کی حمایت نہیں کرے گی۔

جان کیری
جان کیری

افغان رہنما کو اس بات پر اعتراض تھا کہ طالبان نے دفتر پر ایک تختی آویزاں کی تھی جس پر ’اسلامی امارت افغانستان‘ تحریر تھا اور اسی کا ایک پرچم بھی لہرایا تھا۔ اس اقدام کی افغان حکومت نے سخت الفاظ میں مذمت کی تھی۔

امریکی عہدیداروں کا کہنا ہے کہ وہ ’’ اسلامی امارات افغانستان‘‘ کے دفتر کو تسلیم نہیں کرتا اور نہ ہی پہلے ایسا کیا گیا۔

اقوام متحدہ میں نائب امریکی سفیر روز میری ڈیکارلو نے کہا کہ قطر کی طرف اسے صرف افغان طالبان کا دفتر قرار دیے جانے کی وضاحت خوش آئند ہے اور غط نام والی تختی کو دفتر سے ہٹا دیا گیا ہے۔

امریکی محکمہ خارجہ کے اعلیٰ حکام کا کہنا ہے کہ مسٹر کیری کے اس دورے میں شام کی صورت حال توجہ کا مرکز ہوگ ی لیکن اس میں افغان امن بات چیت کے دوبارہ آغاز پر بھی اتحادیوں سے بات چیت کی جائے گی۔
XS
SM
MD
LG