امریکہ کے وزیر خارجہ جان کیری نے اردن میں شام کے پناہ گزین کیمپوں کا دورہ کیا اور جہاں دو سال سے زائد عرصے سے بے گھر ہونے والوں نے مہاجرین نے بین الاقوامی برادری کے ردعمل پر غصے اور اضطراب کا اظہار کیا ہے۔
جمعرات کو مسٹر کیری نے زعتری کیمپ کا فضائی دورہ بھی کیا۔ یہاں قائم چھ کیمپوں میں ایک لاکھ 15 ہزار سے زائد پناہ گزین مقیم ہیں۔ بعد ازاں انھوں نے یہاں لوگوں سے ملاقات بھی کی۔
شامی پناہ گزینوں میں شامل ایک خاتون نے امید ظاہر کی کہ مسٹر کیری اس بحران کا حل تلاش کیے بغیر امریکہ واپس نہیں جائیں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ شام پر کم ازکم نو فلائی زون جیسی پابندی تو عائد کی جانی چاہیے۔
امریکی وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ بہت سی آپشنز زیر غور ہیں اور ان کے بقول شام کے احباب کہلوانے والے چند ممالک وہاں باغیوں کو اسلحہ بھی فراہم کر رہے ہیں۔
امریکہ بدستور شام کے مسئلے کے سیاسی حل کا خواہاں ہے۔ وزیرخارجہ کیری نے ایک روز قبل
اردن میں عرب لیگ کے رہنماؤں سے ملاقاتوں میں انھوں نے ایسا راستہ اپنانے پر زور دیا تھا جو’’شام کے لوگوں کے لیے تشدد سے پاک اور ان کی منتخب کردہ حکومت والے مستقبل‘‘ کا ضامن ہے۔