رسائی کے لنکس

جان کیری کا غزہ میں جنگ بندی پر زور


فائل
فائل

اسرائیل کی جانب سے غزہ پر حملوں میں اب تک تقریباً 645 فلسطینی شہری ہلاک ہو چکے ہیں

امریکی وزیر ِخارجہ جان کیری کا کہنا ہے کہ اسرائیل اور حماس کے درمیان جنگ بندی کے لیے کام کیا جا رہا ہے اور دونوں فریقوں نے اس معاملے پر ایک قدم آگے بڑھایا ہے، تاکہ اس تنازعے کو ختم کیا جا سکے جس سے سینکڑوں افراد اب تک اپنی جان کی بازی گنوا بیٹھے ہیں۔

جان کیری بُدھ کے روز اسرائیل پہنچے تھے۔ امریکی وزیر ِخارجہ کے دورے کا مقصد غزہ میں گذشتہ دو ہفتوں سے جاری پُرتشدد کارروائیوں کو ختم کرنے کے ممکنہ حل کے لیے کام کرنا ہے۔

جان کیری اسرائیل میں اقوام ِمتحدہ کے جنرل سیکریٹری بان کی مون اور اسرائیلی وزیر ِاعظم نیتن یاہو سے ملاقات کریں گے جس میں وہ اس معاملے پر تفصیلی گفتگو کریں گے۔

امریکی وزیر ِخارجہ فلسطینی صدر محمود عباس سے بھی ملاقات کریں گے۔

اس سے پہلے، اقوام ِمتحدہ کے سیکریٹری جنرل بان کی مون نے اسرائیلی صدر شمعون پیریز سے ملاقات کی اور کہا کہ ایک ایسے وقت میں جب ’ہر گھنٹے ہلاک شدگان کی تعداد میں تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے، فوری طور پر جنگ بندی وقت کی ضرورت ہے‘۔

بان کی مون کے الفاظ میں، ’اقوام ِمتحدہ کا سیکریٹری جنرل ہونے کی حیثیت سے، میں اس سانحے پر خاموش نہیں رہ سکتا۔ میں غزہ میں معصوم انسانی جانوں کے نقصان پر افسردہ ہوں اور متاثرہ خاندانوں کے دکھ میں شامل ہوں۔ اب یہ تشدد ختم ہونا چاہیئے اور اس بارے میں مذاکرات شروع ہونے چاہیئں۔ اور میں اس وقت یہی کوشش کر رہا ہوں تاکہ دونوں فریقوں کے درمیان مذاکرات کے عمل کو فروغ دے سکوں‘۔

اقوام ِمتحدہ میں انسانی حقوق کی ہائی کمشنر نوی پلئی نے اسرائیل پر زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ اس بات کا بہت حد تک امکان موجود ہے کہ اسرائیل نے غزہ پر حملوں کے دوران جنگی جرائم کا ارتکاب کیا ہے۔

اسرائیل کی جانب سے غزہ پر کیے گئے حملوں سے تقریباً 645 فلسطینی شہری اب تک ہلاک ہو چکے ہیں۔

XS
SM
MD
LG