رسائی کے لنکس

امن بات چیت کے لیے جان کیری اسرائیل پہنچ رہے ہیں


امریکی وزیرخارجہ کیری
امریکی وزیرخارجہ کیری

محکمہ خارجہ کی ترجمان جین ساکی نے کہا کہ جمعرات کو ہونے والی ملاقاتوں میں سلامتی سمیت ’’ تمام معاملات پر بات چیت ہوگی۔‘‘

امریکہ کے وزیرخارجہ جان کیری جمعرات کو اسرائیل پہنچ رہے ہیں جہاں وہ گزشتہ ہفتے اسرائیل اور فلسطینی رہنماؤں کے ساتھ ہونے والی بات چیت کا سلسلہ دوبارہ شروع کریں گے۔

مسٹر کیری یروشلیم میں اسرائیلی وزیراعظم بنجمن نیتن یاہو اور رملہ میں فلسطینی صدر محمود عباس سے ملاقات کریں گے۔

محکمہ خارجہ کی ترجمان جین ساکی نے کہا کہ جمعرات کو ہونے والی ملاقاتوں میں سلامتی سمیت ’’ تمام معاملات پر بات چیت ہوگی۔‘‘

گزشتہ ہفتے مسٹر کیری نے اس یقین کا اظہار کیا تھا کہ دونوں ملک امن کے معاملے پر گزشتہ برسوں کی نسبت زیادہ قریب ہیں۔

رواں ہفتے کے اوائل میں انھوں نے اسرائیل کی اعلیٰ مصالحت کار تسیپی لیونی اور فلسطین کے صائب عریقات سے واشنگٹن میں ملاقات کی تھی۔ محکمہ خارجہ کے مطابق یہ ملاقات تین گھنٹے تک جاری رہی۔

اسرائیل اور فلسطین کے درمیان امریکہ کی کوششوں سے بات چیت کا عمل رواں سال جولائی میں بحال ہوا تھا اور دونوں ملکوں نے نو ماہ تک اسے جاری رکھنے پر اتفاق کیا تھا۔
XS
SM
MD
LG