واشنگٹن —
امریکی وزیر ِخارجہ جان کیری نے روس کو خبردار کیا ہے کہ اگر روس نے یوکرین کے صدارتی اتنخابات میں مداخلت کی کوشش کی اور یوکرین میں علیحدگی پسندوں کی حمایت ختم نہ کی، تو روس پر مزید پابندیاں عائد کی جائیں گی۔
امریکی وزیر ِخارجہ نے یہ بیان واشنگٹن میں محکمہٴخارجہ میں یورپی یونین کی خارجہ پالیسی کی سربراہ کیتھرین ایشٹن سے ملاقات کے بعد دیا۔
جان کیری کے بقول، ’ہم ہاتھ پہ ہاتھ دھرے نہیں بیٹھیں گے، اور یہ نہیں دیکھ سکتے کہ روسی عناصر یوکرین کو غیر مستحکم کرتے رہیں۔ یوکرین نے بے مثال مزاحمت دکھائی ہے‘۔
اس موقعے پر، جان کیری نے یوکرین میں روس نواز علیحدگی پسندوں کی جانب سے یوکرین میں شورش پیدا کرنے پر بھی تشویش کا اظہار کیا۔
جان کیری کا کہنا تھا کہ، ’اب اس کا انحصار روس پر ہے کہ وہ کیا کرنا چاہتا ہے۔ ہم یوکرین کی حمایت کے لیے متحد کھڑے ہیں‘۔
امریکی وزیر ِخارجہ کا کہنا تھا کہ وہ اگلے ہفتے اپنے یورپی ہم منصبوں سے بھی ملاقات کریں گے اور یوکرین کے حوالے سے اگلے ممکنہ اقدامات پر غور کریں گے۔
امریکی وزیر ِخارجہ کا یہ بھی کہنا تھا کہ یوکرین میں رواں ماہ انتخابات ہوں گے۔
انہوں نے اس امید کا بھی اظہار کیا کہ یہ انتخابات یوکرین میں جاری بحران کے خاتمے میں معاون ثابت ہوں گے۔