رسائی کے لنکس

امریکی وزیرِ خارجہ کے دورہ مشرقِ وسطیٰ کا اعلان


امریکی محکمہ خارجہ نے اعلان کیا ہے سیکریٹری آف اسٹیٹ جان کیری رواں ہفتے کے اختتام پر ترکی، اسرائیل اور فلسطین کا دورہ کریں گے۔

امریکی محکمہ خارجہ نے اعلان کیا ہے سیکریٹری آف اسٹیٹ جان کیری رواں ہفتے کے اختتام پر ترکی، اسرائیل اور فلسطین کا دورہ کریں گے۔

محکمہ خارجہ کی ترجمان وکٹوریہ نولینڈ نے بدھ کو واشنگٹن میں صحافیوں کو بتایا کہ سیکریٹری کیری دورے کے پہلے مرحلے میں ترکی جائیں گے جہاں وہ ترک رہنمائوں کے ساتھ دیگر امور کے علاوہ پڑوسی ملک شام میں جاری خانہ جنگی کی صورتِ حال پر بھی تبادلہ خیال کریں گے۔

بعد ازاں وہ دو روزہ دورے پر اسرائیل پہنچیں گے جہاں ان کی وزیرِاعظم بینجمن نیتن یاہو سے ملاقات طے ہے۔

کیری اس دورے کے دوران میں راملہ بھی جائیں گے جہاں وہ فلسطینی صدر محمود عباس کے ساتھ ملاقات کریں گے۔

ترجمان نے بتایا کہ دورہ مشرقِ وسطیٰ کے اختتام پر امریکی وزیرِ خارجہ دنیا کے آٹھ بڑے ممالک کی تنظیم 'جی8' کے وزرائے خارجہ کے اجلاس میں شرکت کے لیے لندن روانہ ہوجائیں گے۔

'جی8' اجلاس کے اختتام پر سیکریٹری کیری جنوبی کوریا، چین اور جاپان کا دورہ کریں گے جہاں وہ شمالی کوریا کی حالیہ دھمکیوں کے نتیجے میں پیدا ہونے والی کشیدگی پر مقامی رہنمائوں کے ساتھ تبادلہ خیال کریں گے۔
XS
SM
MD
LG