رسائی کے لنکس

اسرائیل و فلسطین کے مابین قیام امن کی کوششیں جاری رکھیں گے: کیری


وزیر خارجہ جان کیری (فائل فوٹو)
وزیر خارجہ جان کیری (فائل فوٹو)

پیر کو اسرائیلی حمایتی گروپ جے اسٹریٹ سے خطاب کے دوران کیری نے طویل عرصے سے جاری تنازع کو ختم کرنے کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ دو ریاستی حل ہی اس کے لیے  راستہ ہے۔

امریکی وزیر خارجہ جان کیر ی نے صدر اوباما کی صدراتی مدت کے آخری نو ماہ کے دوران اسرائیل اور فلسطین کے درمیان امن کے قیام کے لیے دو ریاستی حل کے لیے کوششوں کو جاری رکھنے کے عزم کا اظہار کیا ہے۔

پیر کو اسرائیلی حمایتی گروپ جے اسٹریٹ سے خطاب کے دوران کیری نے طویل عرصے سے جاری تنازع کو ختم کرنے کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ دو ریاستی حل ہی اس کے لیے راستہ ہے۔

کیری نے کہا کہ "آپ دوسرے فریق کی مذمت کرنا جاری نہیں رکھ سکتے ہیں اور پھر ایسی کوئی کوشش نا کرنا جس سے زندگیوں میں تبدیلی لائی جا سکے اور ایسی صلاحیت کے لیے جس سے (راستوں کا) انتخاب کیا جاسکے"۔

کیری جب 2013 کے اوائل میں وزیر خارجہ بنے تھے تو انہوں نے اسرائیل اور فلسطین کے درمیان امن کے قیام کو اپنی اولین ترجیحات میں شامل کیا تھا۔

انہوں نے دونوں فریقوں کے درمیان مذاکرات کو نو ماہ تک ممکن بنایا تاہم یہ عمل بغیر کسی معاہدے کے اپریل 2014 میں رک گیا۔ کئی ماہ کے بعد غزہ میں پچاس دنوں تک جاری رہنے والی لڑائی میں 2,100 فلسطینی ہلاک ہو ئے جس کے بعد ایسی تقیسم پیدا ہو گئی جو اب بھی برقرار ہے۔

ایک بڑی رکاوٹ اسرائیل کی طرف سے ان علاقوں میں تعمیرات کو جاری رکھنا ہے جن کو فلسطینی مستقبل کی ریاست کا حصہ سمجھتے ہیں۔

امریکی نائب صدر جو بائیڈن نے جے اسٹریٹ سے اپنے خطاب میں آبادکاری اور فلسطینی رہنماؤں کی طرف سے اسرائیلیوں کے خلاف حملوں کی مذمت نا کرنے کو نقصان دہ اقدامات قرار دیا جو کسی بھی پیش رفت کے راستے میں رکاوٹ ہیں۔

بائیڈن نے کہا کہ "میرا یہ پختہ خیال ہے کہ گزشتہ کئی سالوں کے دوران اسرائیل کی طرف سے کیے گئے اقدامات ، آبادی کاری کی منظم اور مسلسل توسیع، بیرونی چوکیوں کو قانونی بنانا اور زمین پر قبضہ، اس بھی زیادہ اہم یہ ہے کہ یہ اسرائیل کو غلط سمتوں میں لے کر جا رہے ہیں"۔

بائیڈن نے گزشتہ ماہ اس خطے کے دورے کے دوران اسرائیلی وزیر اعظم بینجمن نیتن یاہو اور فلسطینی صدر محمود عباس سے ملاقات کی تھی نے پیر کو کہا کہ اس دورے سے انہیں مستقبل قریب میں امن کے حوالے سے کوئی حوصلہ افزائی نہیں ملی ہے۔

امریکی نائب صدر نے کہا کہ ،" اس وقت مجھے اسرائیلیوں اور فلسطینیوں میں ایسا کوئی عزم نظر نہیں آتا کہ وہ سنجیدہ بات چیت کی طرف پیش رفت کر سکیں"۔

تاہم بائیڈن نےکہا کہ امریکہ اسرائیلی حکومت سے بہت ہی زیادہ مایوسی کے باوجود دو ریاستی حل کے لیے کوششیں جاری رکھے ہوئے ہے

XS
SM
MD
LG