رسائی کے لنکس

عراق: کُرد لڑاکوں نے داعش سے اپنا علاقہ خالی کرا لیا


فائل
فائل

کُرد فورسز کو، جنھیں پیشمرگہ بھی کہا جاتا ہے، اتحادی افواج کی فضائی مدد حاصل تھی۔ اُنھوں نے شدت پسندوں سے 200 مربع کلومیٹر واگزار کرا لیا ہے، اور بدھ کے روز سے اب تک سات دیہات بھی واپس لے لیے ہیں

پینٹاگان نے کہا ہے کہ کرد جنگجوؤں نے شمالی عراق میں داعش کے زیر تسلط علاقہ اور گاؤں کامیابی کے ساتھ آزاد کرا لیے ہیں۔


کُرد فورسز کو، جنھیں پیشمرگہ بھی کہا جاتا ہے، اتحادی افواج کی فضائی مدد حاصل تھی۔ اُنھوں نے شدت پسندوں سے 200 مربع کلومیٹر واگزار کرا لیا ہے، اور بدھ کے روز سے اب تک سات دیہات بھی واپس لے لیے ہیں۔

پینٹاگان کی جانب سے جاری کردہ ایک وڈیو میں دکھایا گیا ہے کہ شمالی عراق کے شہر توز میں امریکی فضائی کارروائی میں دولت اسلامیہ کی ایک بکتربند گاڑی کو تباہ کیا گیا، جسے ٹرک بم حملوں کے لیے استعمال کیا جاتا رہا ہے۔


بتایا گیا ہے کہ کردوں کی مدد کرتے ہوئے داعش کے ٹھکانوں، تنصیبات اور آلات کو تباہ کرنے کے لیے امریکی قیادت میں اتحادی افواج فضائی کارروائیاں جاری رکھے گی۔

کُرد نیم خودمختار علاقہ شمالی عراق کے ایک بڑے حصے پر محیط ہے، اور جب سے داعش کے خلاف لڑائی چھڑی ہے، اس میں اضافہ ہوا ہے۔

XS
SM
MD
LG